15 جولائی 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے صدربشار اسد اقتدار سے ہرگز الگ نہیں ہوں گے اور مغربی ممالک شام میں امن کے نہیں بلکہ داخلی جنگ کے خواہاں ہیں۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ روس شام میں ہر قسم کی فوجی مداخلت کے خلاف ہے اور شام کے مسئۂہ کو حل کرنے کے سلسلے میں  روس کی تجاویزمنطقی ہیں اور یہ معاملہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔

روسی وزیر خارجہ نے صاف لفظوں میں کہا کہ مغربی ممالک شام کے مسئلہ کے حل کے خواہاں نہیں بلکہ وہ شام میں داخلی جنگ کو شعلہ ور کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں اور وہ اعلانیہ شدت پسندوں کو ہتھیار اور انھیں تنخواہ بھی دے رہے ہیں لاوروف نے کہا کہ مغربی اور بعض عربی ممالک کی رفتار اقوام متحدہ کی قراردادوں کے صریح خلاف ہے۔

.......

/169